کراچی: (نیوزڈیسک) پاکستان میں اہم ماحول دوست منصوبہ تیار کر لیا گیا، میتھین گیس سے ایل این جی بنانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔
سچل گیس پروسیسنگ کمپلیکس کی ری سائیکلنگ پر کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مطلع کر دیا، سچل گیس پروسیسنگ کمپلیکس سے خارج ہونے والی گیس سے ہائیڈرو کاربن کو دوبارہ حاصل کیا جائیگا،
خط میں کہا گیا کہ ہائیڈرو کاربن گیس کے دوبارہ حصول سے ایل این جی کی تیار کی جائیگی، ایل این جی کے علاوہ فوڈ گریڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی صنعتوں کیلئے تیار کی جائیگی۔
کمپنی نے خط میں کہا کہ ماحول دوست منصوبے کیلئے قرضہ جات کا بندوبست بینک اور سپانسر شپ سے ہوگا، سچل گیس پروسیسنگ کمپلیکس کیلئے مشترکہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔









