اسلام آباد(نیوزڈیسک )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 78روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا گیاہے۔
اس اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے مقرر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔









