کراچی (نیوزڈیسک) دودھ مہنگا کردیا گیا، ایک لیٹر دودھ کی قیمت 20 روپے بڑھ گئی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 روپے اضافے کے بعد دودھ کی نئی قیمت 240 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیری فارمر کے لیے دودھ کی قیمت 215 روپے فی لیٹر جبکہ ہول سیلرز کے لیے دودھ کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔









