اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 7.5 فیصد سے 8.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ترسیلات زر میں 10.5 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری ترسیلات زر کا حجم 26.5 ارب ڈالر رہا، جولائی تا فروری پاکستانی برآمدات میں 5.4 فیصد کمی آئی۔
پورٹ کے مطابق جولائی تا فروری ملکی برآمدات کا حجم 20.7 ارب ڈالر رہا، 8 ماہ میں درآمدات 8.8 فیصد کمی سے 41.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 70 کروڑ ڈالر پر آگیا، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 33 فیصد کمی سے 1.19 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا حجم صرف 70 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا، 8 ماہ میں ٹیکس ریونیو گزشتہ سال کے مقابلے 10.6 فیصد بڑھ گیا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری ٹیکس وصولی کا حجم 8 ہزار 122 ارب روپے رہا، جولائی تا فروری نان ٹیکس ریونیو 7.4 فیصد اضافے سے 4 ہزار 41 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری مالی خسارہ 64.7 ارب روپے رہا، 8 ماہ میں درآمدات 8.8 فیصد اضافے سے 41.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔









