بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گنگارام اسپتال ، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات

لاہور(نیوزڈیسک) گنگارام اسپتال واقعے پر بننے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ میں ہوش ربا انکشاف سامنے آ گئے ہیں، کمیٹی رپورٹ کے مطابق گنگارام اسپتال کے بلڈ بینک میں شام اور رات کے اوقات میں بلڈ ٹرانسفیوژن آفیسر اور نرس تعینات ہی نہیں ، عملے کی عدم دستیابی کے باعث سیکیورٹی گارڈ بلڈ بینک پر تعینات تھا ۔

رپورٹ کے مطابق گنگارام اسپتال کےبلڈبینک میں شام اوررات کےاوقات میں بلڈ ٹرانسفیوژن آفیسر تعینات نہیں ہے، بلڈبینک میں کوئی نرس بھی تعینات نہیں، رات کےاوقات میں تعینات عملہ ڈیوٹی مکمل نہیں کرتا، واقعےمیں ملوث سیکیورٹی گارڈ بلڈبینک پر تعینات تھا، بلڈبینک ڈائریکٹر آف بلڈ ٹرانسفیوژن کے زیر انتظام ہے،گنگارام اسپتال نے بلڈبینک کو صرف جگہ فراہم کی ہے۔

کمیٹی میں نے سفارش کی کہ بلڈبینکس کا تمام اسٹاف بلڈٹرانسفیوژن کا ادارہ تعینات کرتا ہے،تینوں شفٹوں میں بلڈٹرانسفیوژن آفیسرز اور نرسز مہیا کی جائیں،تینوں شفٹوں میں لیب ٹیکنیشن فراہم کیے جائیں،ڈیوٹی سےغائب عملےکےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔