بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاک لیبر بورڈ کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے، انجینئر امیر مقام

کراچی:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے نمائندہ وفد اور دیگر عمائدین نے ملاقات کی۔وفد میں اجبرین خان، بحرمند، احمد سعید، خانزادہ سمیت دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں کراچی ڈاک لیبر بورڈ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ہمایون خان اور بشیر احمد بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی ڈاک لیبر بورڈ کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ان کے جائز حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔وفد نے مسائل کو سنجیدگی سے سننے اور تعاون کی یقین دہانی پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔