بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 واشنگٹن، پاکستانی سفیر کا احسن اقبال کے اعزاز میں عشائیہ

 واشنگٹن (نیوزڈیسک) واشنگٹن میں پاکستانی سفیر مسعودخان نے وفاقی وزیراحسن اقبال کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔عشائیے میں
برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر یاسمین قریشی ودیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ اہم شراکت دارہیں، امریکہ پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑ ی منڈی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم تجارت اور سرمایہ کاری کوپاک امریکہ تعلقات کا مرکز ی جزبنانا چاہیے ۔اس موقع پر پاکستانی سفیرکاکہناتھاکہ پاک امریکہ قریبی روابط اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا رجحان خوش آئندہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی پاک امریکہ تعلقات میں پل کا کرداراداکررہی ہے۔