کراچی (نیو زڈیسک )حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوالہیار، جامشورو ، مٹیاری، دادو، نوشہروفیروز، سانگھڑ، گھوٹکی، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جیکب آباد، کشمور اور شکارپور میں انتخابات ہونگے۔ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوالہیار، جامشورو ، مٹیاری، دادو، نوشہروفیروز اور سانگھڑ میں ہوں گے۔اس کے علاوہ گھوٹکی، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جیکب آباد، کشمور اور شکارپور میں بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ شیڈول کےمطابق 2 اپریل کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے، 6 سے 8 اپریل تک کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جاسکتے ہیں، 16 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی اور 13 سے 15 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق 30 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے، 4 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی اور انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جب کہ 17 مئی کو پولنگ ہوگی جو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔









