بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت کی کفایت شعاری پالیسی، افسران کی 2 روزہ تنخواہ کٹوتی کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک): پنجاب حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اہم اقدام کرتے ہوئے گریڈ 17 اور اس سے زائد سرکاری افسران کی تنخواہوں میں دو دن کی کٹوتی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب نے باقاعدہ مراسلہ جاری کر کے اے جی آفس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات ارسال کر دی ہیں۔

مراسلے کے مطابق اپریل 2026 کی تنخواہوں سے دو دن کی بنیادی تنخواہ کاٹی جائے گی، اور یہ کٹوتی خودمختار، نیم خودمختار اداروں، سرکاری کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ کے افسران پر بھی لاگو ہوگی۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کٹوتی سے حاصل ہونے والی رقم وزیراعظم کے آسٹریٹی فنڈ 2026 پنجاب میں جمع کرائی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد حکومتی اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

اس ضمن میں بورڈ آف ریونیو اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سمیت تمام سرکاری محکموں اور پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کو بھی ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ فیصلے پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔