بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صحافی مطیع اللہ جان پر دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مطیع اللہ کی دہشت گردی کی دفعات خاتمہ کیس جلد مقرر کرکے فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

مطیع اللہ جانب سے وکیل قدیر جنجوعہ پیش ہوئے۔ پراسیکوشن کی جانب سے ہائیکورٹ کو ڈائریکشن دینے اعتراض نہیں کیا گیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت ڈائریکشن دے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ پھر فیصلہ تک چارج بھی فریم نہیں ہو سکتا۔

صحافی مطیع اللہ نے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ٹرائل کے درخواست مسترد کرنے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔