پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
ندا یاسر نے حال ہی میں پودوں اور باغبانی سے متعلق ایک خصوصی پروگرام کی میزبانی کی، جس میں ماہرین کے ساتھ ساتھ معروف اداکارہ فضیلہ قاضی بھی بطور مہمان شریک ہوئیں۔
فضیلہ قاضی نے اپنے کچن گارڈن کے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دھنیے کو تازہ رکھنے کے لیے پلاسٹک کنٹینر میں اگاتی ہیں، جس سے اس کی شیلف لائف بڑھ جاتی ہے۔
اسی دوران ندا یاسر نے معصومانہ انداز میں سوال کیا کہ کیا دھنیا اس کنٹینر میں مسلسل بڑھتا رہتا ہے؟ ان کا یہی سوال سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور صارفین کی جانب سے دلچسپ ردِعمل سامنے آیا۔
کچھ صارفین نے اس حوالے سے ان کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک صارف نے کہا ہے کہ ندا تو ندا ہی رہیں گی، کچھ صارفین نے ان کی باتوں کو معصوم اور دلچسپ قرار دیا ہے، جبکہ بعض نے تنقیدی انداز بھی اپنایا ہے۔
واضح رہے کہ ندا یاسر ماضی میں بھی اپنے ایسے ہی معصومانہ سوالات اور بیانات کی وجہ سے وائرل ہوتی رہی ہیں۔









