بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور: عدالتی احکامات کی عدم تعمیل، 4 پولیس اہلکاروں کو 1 ماہ قید،1ہزار فی کس جرمانہ

پشاور(نیوزڈیسک)سیشن کورٹ میں جعل سازی کے مقدمے میں بطور سرکاری گواہ نامزد 4 پولیس اہلکاروں کی عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے سے متعلق کارروائی کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرزا محمد کاشف نے کی۔سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے چاروں پولیس اہلکاروں کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی جبکہ ایک ایک ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ سی سی پی او چاروں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کریں اور انہیں سنٹرل جیل منتقل کیا جائے، جبکہ چودہ دن کے اندر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے سنٹرل جیل انتظامیہ کو بھی ملزمان وصول کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان اسسٹنٹ سب انسپکٹرز جمال شاہ اور قمر زمان مقدمے میں بطور استغاثہ گواہ نامزد تھے، جبکہ کانسٹیبل رفیق اور عالمگیر بھی استغاثہ کے گواہان میں شامل تھے۔عدالت کے مطابق ملزمان بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر کارروائی شروع کی گئی اور سماعت مکمل ہونے پر چاروں پولیس اہلکاروں کو سزا سنا دی گئی۔