اسلام آباد:(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے نااہل سینیٹر مراد سعید کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 اپریل کو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مراد سعید کی خالی ہونے والی خالی نشست پر ریٹرننگ افیسر کی جانب سے پبلک نوٹس آج جاری کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی چھ اور سات اپریل کو جمع کرائے جائیں گے۔
10 اپریل کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہوگی اور 13 اپریل کو کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی۔ 15 اپریل کو اپیلوں پر سماعت ہوگی اور 16 اپریل کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
17 اپریل کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جائیں گے، پولنگ 23 اپریل کو صبح نو سے شام چار بجے تک خیبر پختون خواہ اسمبلی میں ہوگی۔









