اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ جاری ہے اور برطانوی کروڑ آئل 109.37 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت 110 اعشاریہ 34 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ برطانوی برینٹ کروڈ آئل 109.37ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
قطر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ دیاہے جس میں خطے میں ایران کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی ۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق خط میں ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی تفصیلات بھی دی گئیں،خلیجی ممالک کے خلاف ایرانی اقدامات غیرقانونی ہیں،ایران تمام نقصانات کا معاوضہ ادا کرے،عالمی قوانین کے تحت ایران کے جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔









