بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چینی سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،خلیج جنگ پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی وفد سمیت سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمداور ملاقات ملاقات میں خطے کی صورتحال ،امن وامان اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ۔امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ پر تفصیلی بات چیت امریکہ و اسرائیل کی ایران پر حملے عالمی قوانین اور ایران کے قومی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں خطے میں امن وامان کے قیام کے لئے کوششوں پر رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا ۔دونوں رہنماوں نے خطے کو پرامن رکھنے کے لئے پرامن زرائع استعمال کرنے پر زور دیا۔فوری جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں مشرق وسطیٰ بلکہ یورپ اور پورے دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہونگے۔سی پیک اور امن وامان کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام اور برادر ملک چین کی سوچ میں ہم آہنگی سے خطے کو فائدہ ہوگا ۔پاک چین دوستی ہر قسم کے حالات میں پھلی پھولی ہے۔ہم باہم مل کر اس خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔چینی سفیرجے یو آئی پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی خواہش رکھتی ہے ۔ جمعیت علماء نے اس حوالے سے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرے گی ۔ چین تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے ۔مولانا کی جانب سے چینی سفیر کے اعزاز میں ظہرا نہ ۔ہم باہم مل کر اس خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔چینی سفیرجے یو آئی پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی خواہش رکھتی ہے ۔