اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت اچھا کام کر رہی ہے ، صوبائی حکومت یا وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کو تبدیل کرنےکی باتوں کوئی صداقت نہیں، 28 ویں ترمیم لانے کی باتیں بھی محض قیاس آرائیاں ہیں، این ایف سی پر کٹ نہیں لگنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعلٰی بلوچستان وفاقی سطح پر کفایت شعاری اور ایندھن بچت کے حوالے سے تمام اجلاسوں میں شریک رہے ہیں، 28 ویں ترمیم سےمتعلق قیاس آرائیاں ہیں،28 ویں ترمیم سے متعلق پیپلزپارٹی سے وزیراعظم نے کوئی بات نہیں کی،پیپلزپارٹی این ایف سی پر کٹ لگنےنہیں دے گی، صوبائی خودمختاری پر بھی پیپلزپارٹی سمجھوتہ نہیں کرے گی،پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی کو بار بار جمہوریت کی طرف لانے کی کوشش کرتی ہے،پیپلزپارٹی تحریک انصاف کو بار بار ڈائیلاگ کے عمل میں آنے کو کہا،تمام سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بیٹھ کر بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں تلخ تجربہ کے باوجود ملک کے حق میں بیٹھ کربات کرتے رہے،پی ٹی آئی ایک سیاسی اسیر کی بات کرتی ہے،ہمارے اسیران سے جیلوں میں ملاقاتیں نہیں کرنے دی جاتی تھیں،آصفہ بھٹو کوآصف علی زرداری سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تھی،بانی جن کیسزکی وجہ سے جیل میں ہیں،عدالتوں میں جائیں،کیس مضبوط کریں، بہن اور بشریٰ بی بی کی الگ الگ جماعت ہے،پی ٹی آئی میں اب جتھےبن چکےہیں،جماعت رہی نہیں،نہیں معلوم کونسا گروپ 9 اپریل کواحتجاج کر رہا ہے،پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے،پی ٹی آئی سےدرخواست کرتی ہوں ملک احتجاج کا متحمل نہیں۔









