بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیردفاع خواجہ آصف کی بھارت کوغیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت رقبے اور وسائل کے لحاظ سے پاکستان سے بڑا ملک ضرور ہے، تاہم وہاں آج بھی لاکھوں افراد بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے بیانات دنیا میں اپنی اہمیت اجاگر کرنے کی کوشش ہیں، جبکہ اس وقت عالمی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے اور حالات کے مطابق بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کی مسلح افواج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

وفاقی وزیر دفاع کے بیان کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔