بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری کے بعد پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح

بہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری کے بعد پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بن گیا، بدلتے عالمی منظر نامے کے باعث پاکستان میں ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے امکانات مزید روشن ہو رہے ہیں۔

ماہر معیشت پروفیسر ڈاکٹر نوید کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد دنیا کا نظام اور جیو پولیٹیکل منظر نامہ بدل رہا ہے ،حالیہ صورتحال میں معاشی مواقع کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار سب سے اہم ہے، بہترین پالیسی ، ہم آہنگی، فاسٹ ٹریک ڈیلز اور معاہدوں کیلئے ایس آئی ایف سی معاشی بحالی کا موثر ذریعہ بن چکا ہے، پاکستان سفارتی صلاحیت اور ساکھ کو مؤثر انداز میں استعمال کر رہا ہےجس سے ملکی معیشت کا بھی نیا دور شروع ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ ایک مضبوط ثالث کیساتھ کیساتھ پاکستان اپنی معیشت کو بھی بھر پور ترقی دے رہاہے، ایس آئی ایف سی آئی ٹی ، معدنیات، زراعت، غذائی تحفظ اور توانائی کا مؤثر انتظام فراہم کر رہی ہے، ایل این جی معاہدوں، فری ٹریڈ اور قابل تجدید توانائی منصوبوں پر بھی پیش رفت جاری ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر نوید کے مطابق پاکستان میں معاشی اصلاحات مستقبل میں سماجی و معاشی ترقی کا باعث بنیں گی ، پاکستان جغرافیائی کردار سے آگے بڑھتے ہوئے جیو اکنامک پارٹنر کے طور پر خود کو پیش کر رہا ہے ، پاکستان معاشی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے اور ایس آئی ایف سی کے ذریعے یہ عمل پائیدار ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے۔