کراچی:(نیوزڈیسک)گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائی۔
کینٹ اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس کی ریفربشڈ کوچز کے افتتاح کے موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا جو وعدےحکومت نے کیے وہ پورے ہو رہے ہیں، اس ٹرین میں 1100 لوگوں کی گنجائش ہے، ہم اپنے وسائل میں رہ کر کام کریں گے۔
نہال ہاشمی نے کہا کہ پیٹرول پر قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائی بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں، ہم نے اپنے ترقیاتی اخراجات پر کٹ لگایا ہے، ہماری قیادت خطے میں امن لانے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعظم ، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امن کے لیے کوشش کررہے ہیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سکھر ایکسپریس کو اپگریڈ کردیاگیا ہے، ریلوے میں جدید ترقی دیکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کچھ عرصے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ خود اٹھا رہی تھی، عوام پر بوجھ نہیں ڈالا، اگر سب بوجھ عوام پر ڈال دیا جائے تو پیٹرول 600 لیٹر ہو جائے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت نے 60 فیصد گاڑیاں بند کیں ، پیٹرول کو آدھا کیا ، تنخواہوں میں بھی کٹ لگایا، جنگ چلتی رہی تو اور برے حالات ہوں گے، اس جنگ کے اثرات ہمیں کافی عرصے تک بھگتنے پڑیں گے، حکومت کی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی وجہ سے آج ایران میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں۔








