بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کے پاس گندی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، اختیار ولی خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبرپختونخوا اختیار ولی خان کی نیوز کانفرنس ۔اس وقت صرف ملک میں نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جہاں سے تیل آتا ہے وہاں آگ لگی ہوئی ہے۔ اس کے باوجود وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف غریب طبقے کو سبسڈی دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کو فری کر دیا ہے اور ریلوے کے کرایوں میں اضافے کو بھی روک دیا ہے۔تیمور جھگڑا نے خیبر پختونخوا کے خزانے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ کوآرڈینیٹر وزیراعظم سخت حالات میں بھی وزیر اعظم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے پاس جوتوں اور ٹوپیوں پرقیدی نمبر 804لکھنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ حکومتی ترجمان نے وزیر اعلیٰ سے سوال ہے کہ وہ 1300 کروڑ روپے کہاں گئے؟ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے رمضان پیکیج اپنے ہی وزیروں اور مشیروں میں تقسیم کر دیا۔ تحریک انصاف کے پاس گندی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ کوآرڈینیٹر وزیراعظم یہ لوگ بتائیں کہ وہ 34 یونیورسٹیاں کہاں بنیں جن کا وعدہ کیا گیا تھا؟ اختیار ولی عوام مطمئن رہیں، آپ لوگوں کے وزیر اعظم غافل نہیں ہیں۔ اختیار ولی اب وقت قومی یکجہتی کا ہے، اس لیے لوگوں کو پروپیگنڈے سے دور رہنا چاہیئے۔ کوآرڈینیٹر وزیراعظم