بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانیوں کی اکثریت کرکٹ کی شیدائی، 34 فیصدکا سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل قرار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا جس میں 34 فیصد پاکستانیوں نے کرکٹ کو سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل قرار دے دیا جبکہ فٹ بال اور قومی کھیل ہاکی پسندیدگی میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر نظر آئے۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں 6 فیصد نے فٹبال اور 3 فیصد نے قومی کھیل ہاکی کو پسندیدہ کہا۔ 3 فیصد نے کبڈی، 2 فیصد نے باسکٹ بال جبکہ 2 فیصد نے باکسنگ کو پسندیدہ کھیل قرار دیا۔

سروے میں 42 فیصد نے کوئی کھیل پسند نہ ہونے کا کہا۔کرکٹ میں سب سے زیادہ پسندیدہ کھلاڑی کے سوال پر 65 فیصد نے کوئی کھلاڑی پسند نہ ہونے کا کہا ، البتہ 10 فیصد شاہد آفریدی کو سب سے زیادہ پسندیدہ کہتے نظر آئے۔

سروے میں شاہد آفریدی کے بعد 9 فیصد نے عمران خان جبکہ 6 فیصد نے بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ کرکٹر کہا ۔