بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد: (نیوزڈیسک)سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتنے واضح تھے کہ لوگ فوراً کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ کئی علاقوں میں لوگ کھلے مقامات پر جمع ہو گئے اور صورتحال معمول پر آنے کا انتظار کرتے رہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، لیکن متعلقہ ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری طور پر عمارتوں کے اندر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے مواقع پر گھبراہٹ کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔