اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب قومی ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایندھن بچت کے حوالے سے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا تھا کہ حکومت نے مخصوص طبقے کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کیے جبکہ صوبوں کی مشاورت سے بجلی کی بچت کیلیے بازار رات 8 بجے بند کروانے کا فیصلہ ہوا ہے۔









