شمالی وزیرستان (نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان میں در اندازی کے دوران ہلاک ہونے والے 8خوارج کی شناخت ہوگئی جن میں سے 2 افغان نکلے ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق یکم اپریل کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں 8 خوارج کو ہلاک کیا، پہلا دہشتگرد امیر حمزہ حقیار ولد عبدالکریم ہے اور دوسرا دہشتگرد امیر عبدالرحیم ولد زر ولی ہے جو پکتیا، افغانستان کے رہائشی تھے ۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ واضح مثال ہے کہ کس طرح افغان طالبان پاکستان میں دہشتگرد گروہوں کو استعمال کرکے پاکستان میں امن و امان کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، اِسی وجہ سے پاکستان بارہا اپنے سرحدی تحفظ اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے ۔دوسری جانب آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان دہشت گردوں کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس کا مقصد نہ صرف دہشت گرد ٹھکانوں کو مسمار کرنا ہے بلکہ ملکی شہریوں کی حفاظت، سرحدی حدود کی سالمیت، اور علاقے میں پائیدار امن قائم رکھنا بھی ہے ۔ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان مخالف عناصر کے خاتمے تک خلاف یہ کارروائیاں ان شااللہ جاری رہیں گی۔
شمالی وزیرستان آپریشن: 8 دہشتگرد ہلاک، 2 افغان شہری نکلے








