اسلام آباد (کامرس ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی پرواز جاری ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اب تک 5 روپے 80 پیسے اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد ڈالر 221 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے ،جبکہ اوپن میں بھی ڈالر 6روپے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے پر فروخت ہو رہا ہے ۔
سٹاک مارکیٹ میں بھی صورتحال خراب دکھائی دے رہی ہے ، کاروبار کے آغاز کے بعد سے اب تک 100 انڈیکس میں 189 پوائنٹس کی کمی آ چکی ہے اور مارکیٹ 41 ہزار 177 پوائنٹس پر ہے ۔









