پاکستانی اداکارہ سارہ لورین، جنہیں مونا لیزا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
سارہ لورین نے 2003ء میں ڈرامے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں متعدد ڈراموں میں کام کیا، انہوں نے بالی ووڈ میں فلم کجرارے کے ذریعے پوجا بھٹ کی ہدایت کاری میں ہیمیش ریشمیا کے مدمقابل ڈیبیو کیا، جبکہ بعد میں مرڈر 3 میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ حال ہی میں وہ فلم بھلہ میں شان شاہد کے ساتھ نظر آئیں، جہاں ان کی اداکاری کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
حال ہی میں سارہ لورین نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کے راز شیئر کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسان کا دل صاف ہونا چاہیے، کم مصالحہ دار غذا استعمال کریں، عربی اور ترک کھانے کو ترجیح دیں، صبح نہار منہ لیموں والا گرم پانی پئیں، روزانہ اسٹریچنگ کریں اور یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
تاہم پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے قدرتی خوبصورتی سے متعلق سوال پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
صارفین نے اداکارہ کو کاسمیٹک سرجریز کروانے کے باوجود خود کو قدرتی ظاہر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں میں صارفین نے سوال کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سوالات سے گریز کرنا چاہیے، جبکہ بعض نے اداکارہ کے لُک پر بھی تنقیدی رائے دی اور اسے مصنوعی قرار دیا۔









