راولپنڈی ( وقارحسین کاظمی) سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر چودھری تنویر کو کراچی سے بیرون ملک جاتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن کے عملہ نے گرفتار کرلیاہے ۔سینیٹر چودھری تنویرکراچی سے دبئی جانے کےلیے راولپنڈی سے خفیہ طور کراچی پہنچے جب وہ امیگریشن ڈسک پر پہنچے اور اپنا پاسپورٹ پیش کیا جہاں تعینات ایف آئی اے امیگریشن کے انسپکٹر اعظم نے کلئیر کرنے کی بجائے انہیں بتایا کہ انکا نام ای سی ایل میں موجود ہے آپ اینٹی کرپشن راولپنڈی کو مطلوب ہے لہٰذا اب خود کو گرفتار سمجھے ۔زرائع کے مطابق کراچی سے راولپنڈی رابطہ کیاگیا اور بتایا گیاکہ انکا ملزم حراست میں لے لیا گیاہے۔ زرائع کے مطابق راولپنڈی سے اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم رات کو کسی وقت بھی سینیٹر کو اپنی تحویل میں لینے کے لیے کراچی روانہ ہوگی ہے ۔زرائع کے مطابق سینٹر تنویر کے خلاف سرکاری زمین پر قبضہ کرکے جعلی نقشوں کی مدد سے ولایت کمپلکس تعمیر کیا جبکہ یہ اراضی ریلوے کی مالکیت تھی یاد رہے کہ اینٹی کرپشن روالپنڈی نے بدھ کے روز چودھری تنویر کے گھر چھاپہ مارا تھا مگر انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہے رات گئے تک انکے گھر کے اردگرد رہے چودھری تنویر اپنے بیٹے دانیال کی شادی کے لیے لندن سے چند روز قبل وطن واپس پہنچے تھے ۔
نوازشریف کے قریبی ساتھی چودھری تنویر بیرون ملک فرار ہوتے گرفتار
