بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حزب اللہ کی طاقت نے اسرائیلی فوج کو حیران کردیا: اسرائیلی کمانڈر کا اعتراف

تل ابیب (ویب ڈیسک)اسرائیل فوجی کمانڈکے سربراہ رفی میلیو ماسگب نے کہا کہ حزب اللہ فعال ہے،ان کےپاس تقریبا10ہزارراکٹ اور متعدد لانچرزموجودہیں۔اسرائیلی فوج کے کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی طاقت نے اسرائیلی فوج کو حیران کر دیا ہے۔

اسرائیل فوجی کمانڈکے سربراہ رفی میلیو ماسگب نے کہاکہ حزب اللہ فعال ہے اور ان کےپاس تقریبا10ہزار راکٹ اور متعدد لانچرز موجود ہیں۔رفی میلیو ماسگب کا کہنا تھا کہ حزب اللہ 6 ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے، حزب اللہ کے بارے میں سوچا کچھ تھا اور حقیقت کچھ اور ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ میں مزید شدت آئی تو پورا خطہ ان کے لیے جہنم بن جائے گا۔ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے دو ٹوک الفاظ میں خبر دار کیا ہے کہ مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائےگا۔