پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور ہائیکورٹ نے چڑیا گھر سے 2ماہ کے اندر جھولے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ جھولوں سے جانور پریشان ہوتے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور چڑیا گھر میں جھولے نہ ہٹائے جانے پر چیف جسٹس رشید خان نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ” جھولوں کے شور کی وجہ سے جانور پریشان ہوتے ہیں ،جانوروں کا خیال رکھناضروری ہے جانوروں کو مزید پریشان نہیں کرنا چاہیے” ۔ عدالت نے حکم دیا کہ 2ماہ کے اندر چڑیا گھر سے جھولے ہٹائے جائیں۔









