بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرخارجہ کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کشیدگی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرخارجہ کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو میں تازہ ترین علاقائی پیشرفت کا جائزہ لیا، امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کرلیا۔

دوسری جانب چینی وزیرخارجہ وانگ یی کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ آبنائے ہرمز اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا آبنائے ہرمز کی بحالی جلد جنگ بندی سے ہی ممکن ہے، چین نے ہمیشہ عالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے مفاہمت پر زور دیا ۔ کہا چین ہمیشہ مسائل کو بات چیت اور مذاکرات سے حل کرنے کا حامی رہا ہے۔