ڈریسڈن(نیوز ڈیسک) فٹبال کے میچ کے دوران مداحوں نے افراتفری پھیلا دی ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے پولیس کو میدان میں کودنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جرمنی میں پیش آیا، جہاں ڈریسڈن شہر میں سیکنڈ ٹیئر فٹبال لیگ میں ڈائنامو ڈریسڈین اور ہرتھا برلن کا میچ جاری تھا۔
یہ ہنگامہ آرائی میچ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہوئی جس میں دو گروپ میدان کے اندر کود پڑے اور آپس میں دست وگریباں ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے فوری بعد پولیس میدان میں اتری اور دونوں گروپس کو علیحدہ کر کے میدان سے باہر نکالا۔ اس ہنگامہ آرائی کے باعث میچ 20 منٹ تک رُکا رہا۔
پولیس نے درمیان میچ کے دوران تماشائیوں کے میدان میں داخل ہو جانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
دوسری جانب ڈائنامو ڈریسڈن نے اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعے پر ندامت کا اظہار کیا اور اسٹیڈیم میں موجود پُر امن تماشائیوں سے معذرت کی ہے۔









