بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فاسٹ بولر نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر

لاہور (نیوزڈیسک)فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ غیر معینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔

پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈی پنڈیز نے بھی نسیم شاہ کے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہونے کی تصدیق کر دی۔

راولپنڈی پنڈیز انتظامیہ کا کہنا ہے فاسٹ بولر نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہوگئے تھے، انجری کی وجہ سے نسیم شاہ غیر معینہ مدت کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے ٹیم کا میڈیکل اسٹاف فاسٹ بولر کی ریکوری کو مانیٹر کر رہا ہے، امید ہے کہ نسیم شاہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکیں گے۔

انتظامیہ راولپنڈی پنڈیز کا کہنا ہے نسیم شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔