بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی میں صوبے بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیرصدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس دوران وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ایران، اسرائیل، امریکا جنگ کے آغاز کے بعد تیل بحران نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا،عوامی مشکلات میں کمی کیلئےابتدائی طور پر قیمتیں نہ بڑھا کر129 ارب روپےکی سبسڈی دی،قیمتوں میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل،رکشوں، پبلک ٹرانسپورٹ، مال بردارگاڑیوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر مختلف شعبوں کو سبسڈی میں صوبے بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔

وزیر خزانہ نے حکومتی اخراجات میں کمی،کفایت شعاری سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی ۔ وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی طلب، رسد اور قیمتوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانےکیلئےحکومت نے فوری اقدامات اٹھائے۔

اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیرخزانہ اور وزیرپیٹرولیم سے سوالات بھی کیئے ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اجلاس کا مقصد اتحادی جماعتوں سمیت پارلیمانی پارٹی کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینا ہے،موجودہ عالمی معاشی بحران میں حکومت کو مشکل اور غیرمقبول فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں ، خطہ میں جنگ سے تمام ممالک متاثر ہورہے ہیں ، سیاسی و عسکری قیادت کی دانشمندانہ پالیسیز سے پاکستان قدرے بہتر صورتحال میں ہے ۔