تہران (نیوزڈیسک)ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ کسی ڈیڈ لائن کی وجہ سے اپنے وطن کے دفاع سے نہیں ہچکچائیں گے،مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ ہماری خواہش لیکن دوبارہ شروع نہ کرنے کی ضمانت چاہتے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ضمانت یہ ہے کہ دشمن دوبارہ ایران کی خودمختاری پر حملہ کرنے کی ہمت نہ کرے،ایران دشمن کے خلاف تمام تر صلاحیتیں اور وسائل استعمال کرے گا،دشمن کو مجبور کریں گے کہ وہ اپنے کیے پر پچھتائے،یہ کارروائی امریکا کے لیے ایک تباہ کن رسوائی ثابت ہوئی،امریکا نے سبق سیکھ لیا ہوگا کہ اپنی خودمختاری کیلئے تمام ایرانی متحد ہو جاتے ہیں،بہادر خانہ بدوش اور ہمارے قبائل نے نمایاں کردار ادا کیا،ایران ہر حال میں اپنی قومی خودمختاری اور وقار کا دفاع کرے گا۔









