بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرولیم بحران سے مہنگائی کا طوفان، رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش

لاہور (نیوزڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آن پہنچا ہے ، کرایوں اور اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 38اضلاع کی سروے رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ انٹر سٹی بس کرایوں میں 30 فیصد،گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 32 فیصد اضافہ ہوا جس سے اشیاضروریہ کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق منی ٹرک کے کرایوں میں 12 سے 50 فیصد اضافہ، بڑے ٹرالر کے کرایوں میں 13 سے 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، بسوں میں مسافروں کی تعداد میں 10 سے 63 فیصد کمی دیکھی گئی، مختلف اضلاع میں بس آپریشن2 سے71 فیصد تک کم ہوا، مسافروں میں سب سے زیادہ کمی حافظ آباد میں 63 فیصد ریکارڈ کی گئی، مری اور حافظ آباد میں سب سے زیادہ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ آپریشن متاثر ہوا، تمام اضلاع میں اشیا ضروریہ کی سپلائی مستحکم رہی،کہیں قلت نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بڑے ٹرالر کے کرائے میں سب سے زیادہ اضافہ سو فیصد کوٹ ادو میں ریکارڈ کیا گیا، ٹماٹر کی قیمتوں میں سب سے زیادہ 125 فیصد اضافہ لیہ میں اضافہ رپورٹ ہوا، بیشتر اضلاح میں آٹے کی قیمتیں مستحکم رہیں، جھنگ اور پاک پتن کے کرایوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا، فیصل آباد اٹک راولپنڈی کے کرایوں میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔