بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی آئی اے نے تمام رعایتیں ختم کر دیں، متعدد پروازیں بھی معطل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایئرلائن انتظامیہ کو امید ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں جلد معمول پر آ جائیں گی، جس کے بعد متاثرہ روٹس بحال کر دیے جائیں گے
پی آئی اے نے کینیڈا کیلئے رعایتی ٹکٹ کا اعلان کر دیا۔فضائی ایندھن کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے بڑے انتظامی فیصلے کر لیے ہیں، جن میں رعایتوں کا خاتمہ اور متعدد بین الاقوامی روٹس کی معطلی شامل ہے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے اصولی طور پر تمام ڈسکاؤنٹس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم بچوں اور نوزائیدہ مسافروں کو رعایت بدستور حاصل رہے گی۔

ایئرلائن نے بیجنگ اور کوالالمپور کے لیے اپنی پروازیں بالترتیب 11 اور 14 اپریل سے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ خلیجی ممالک (متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے علاوہ) کے لیے پروازیں بھی اپریل کے آخر تک بند رہیں گی۔

ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی آپریشن کو محدود کر کے ہفتہ وار 16 پروازوں تک کر دیا جائے گا۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی بار اضافے کے بعد یہ فیصلے ناگزیر ہو گئے تھے، کیونکہ تمام مالی بوجھ مسافروں پر منتقل کرنا ممکن نہیں۔ایئرلائن انتظامیہ کو امید ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں جلد معمول پر آ جائیں گی، جس کے بعد متاثرہ روٹس بحال کر دیے جائیں گے۔