بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

لاہور(نیوزڈیسک) کھیلےگئے میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

راولپنڈیز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

راولپنڈیز کی جانب سے سیم بلنگز 56 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،کامران غلام نے 35 اور ڈیان فوریسٹر نے 24 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے اسپنر فیصل اکرم نے 4 اور عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ملتان سلطانز نے 183 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 68 اور جوش فلپی نے 56 رنز کی اننگز کھیلیں۔ شان مسعود 27 اور ایشٹن ٹرنر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔