بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے زیرِ اہتمام شاندار اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا انعقاد

انچھن (نیوز ڈیسک) پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے زیرِ اہتمام شاندار اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا بطور مہمانِ خصوصی دو روزہ دورے پر جنوبی کوریا تشریف لائے، جبکہ کوریا میں پاکستان کے سفیر معظم حسین شاہ بھی اوورسیز کنونشن میں شرکت کی۔چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر اور کمیونٹی سنٹر کا بھی دورہ کیا۔چیئرمین مدثر علی چیمہ نے اوورسیز کنونشن میں استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا کو جنوبی کوریا آمد پر خوش آمدید کہا۔ مدثر علی چیمہ نے جنوبی کوریا میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی۔کوریا میں پاکستان کے نامزد سفیر نے اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور جنوبی کوریا میں پاکستانیوں کے جنیدہ مسائل پر بھی بات کی۔ بعد ازاں او پی ایف کی ڈاکیومینٹری پیش کی گئی۔چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں کورین آرٹس گروپ کی جانب سے صوفی ڈانس پرفارمنس پیش کی گئی جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔دیگر مقررین میں اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عمیر لطیف، پی بی اے کے جنرل سیکرٹری، جاپان سے معروف کاروباری شخصیت اسد خان، اور بین الاقوامی امور کے کوآرڈینیٹر راجہ عامر اقبال شامل تھے، جنہوں نے اوورسیز کمیونٹی کے مسائل اور تجاویز پیش کیں۔تقریب کے اختتام پر صدر پی بی اے رحیم شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد چیرمین او پی ایف سید قمر رضا کو پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔