بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیٹنگ کے بجائے شادی کو ترجیح دی: زاہد احمد

پاکستانی اداکار زاہد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈیٹنگ کے بجائے براہِ راست ان سے شادی کو ترجیح دی۔

زاہد احمد تھیٹر، ریڈیو، ٹیلی وژن اور فلم میں اپنی ورسٹائل اداکاری اور صدا کاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، ان دنوں خوش گوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور 2 بیٹوں کے والد ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر گفتگو کی۔

اداکار نے بتایا کہ میں اور میری اہلیہ ایک ہی ادارے میں کام کرتے تھے، وہیں میری ان سے ملاقات ہوئی، میں نے پہلی ہی ملاقات میں فیصلہ کر لیا تھا کہ میں اپنی باقی زندگی انہی کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی صرف ڈیٹنگ کے بارے میں نہیں سوچا بلکہ ابتدا ہی سے سنجیدہ رشتے یعنی شادی کا ارادہ کیا۔

زاہد احمد نے بتایا کہ اُس وقت میری عمر 27 برس تھی، میرے پاس ایک مستحکم ملازمت تھی اور زندگی میں سنجیدگی سے آگے بڑھنا چاہتا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ جب انسان بہت زیادہ تعلقات میں پڑتا ہے تو آہستہ آہستہ لڑکیوں کے لیے احترام کم ہونے لگتا ہے کیونکہ پارٹنرز بدلنا معمول بن جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسی صورتِ حال سے بچنا چاہتا تھا، اسی لیے میں نے شادی کا راستہ اختیار کیا، جو ایک بہترین فیصلہ ثابت ہوا۔

زاہد احمد نے اپنی اہلیہ کی تعلیم، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خودمختار شخصیت کو بھی خوب سراہا۔