بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ درج

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا الزام ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پولیس نے گاڑی چلاتے ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کیا،ڈیوڈ وارنر نے پولیس کے ٹیسٹنگ سینٹر سے پہلے ہی گاڑی روکی تاہم اہلکاروں نے ان کا بریتھ ٹیسٹ لیا۔

غیر ملکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وارنر کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ڈیوڈ وارنر کو نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کپتانی کر رہے ہیں جب کہ وہ پی ایس ایل سے چند روز کی چھٹیوں پر آسٹریلیا گئے تھے اور انہیں 9 اپریل کو ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنا تھا۔