بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ابھی تک زرمبادلہ کے ذخائر کو کوئی فرق نہیں پڑا، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بات کی جاتی ہے لیکن ہم نے رواں ہفتے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ کچھ دیگر ادائیگیاں بھی کرنی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں حقائق کو دیکھنا ہوگا، ایوان میں کچھ ایسی باتیں بھی کہی گئیں جن کا وجود نہیں، جب تیل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں تب تیل پر مجموعی سبسڈی دی جا رہی تھی اور اب تک 129ارب کی سبسٹڈی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے اور اس متعلق صوبوں کے پاس الیکٹرانک ڈیٹا پہلے سے موجود ہے، سبسٹڈی کا صرف اعلان نہیں کیا بلکہ عمل بھی شروع ہو چکا ہے، سبسڈی کی پہلی قسط پہنچنا شروع ہو چکی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بچت پروگرام میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کیا جا رہا ہے، پی ایس ڈی پی میں 100 ارب کا کٹ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی فرق نہیں آیا۔