اسلام آباد(نیوزڈیسک) بڑے پیمانے پر شمسی توانائی سے بجلی کا حصول کی وجہ سے پاکستان ایران جنگ کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے باوجود توانائی بحران سے محفوظ ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این (CNN) کے مطابق ایران جنگ اور حالیہ کشیدگی میں عالمی بحران سے تیل وگیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں تاہم اس کے باجود پاکستان واحد ملک ہے جو توانائی بحران سے محفوظ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سے تین برسوں کے دوران پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینلز کی تنصیب کے نتیجے میں اندازاً 25 فیصد بجلی شمسی توانائی سے حاصل کی جارہی ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے اثرات بھی پاکستان پر انتہائی محدود رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ متبادل توانائی ذرائع کا تیزی سے فروغ ہے۔
رپورٹ میں پاکستان میں شمسی توانائی کے پھیلاؤ کو ’’خاموش انقلاب‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ قابلِ تجدید توانائی میں اضافے کے باعث پاکستان نے 2020 کے بعد 12 ارب ڈالر سے زائد کی بچت کی ہے۔









