بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چولستان ، 50لاکھ مالیتی درجنوں مویشی ہلاک، ابتدائی رپورٹ میں وجہ سامنے آگئی

چولستان (نیوزڈیسک)چولستان کے علاقے میں 91 بھیڑوں کی ہلاکت کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں ہلاکت کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گندم کی کٹائی کے بعد کھیت میں رہ جانے والا دانہ جانوروں کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ بھوکی بھیڑوں نے بڑی مقدار میں گندم کے خوشے کھائے، جس کے بعد ضرورت سے زیادہ دانہ کھانے اور پھر پانی پینے سے ان میں ایسیڈوسس پیدا ہو گئی۔

محکمہ لائیوسٹاک کے مطابق چولستان میں موبائل ویٹرنری ٹیم موقع پر موجود ہے اور متاثرہ بھیڑوں کا علاج جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ لائیوسٹاک کی لیب ٹیم نے نمونے حاصل کر لیے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہلاک ہونے والی بھیڑوں کی کل مالیت تقریبا 50 لاکھ روپے ہے۔