بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالرفی بیرل تکہوشربا اضافہ ریکارڈ

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی صدرکی ایران کوآبنائے ہرمزکھولنےکیلئے دی گئی مہلت ختم ہونے سے قبل تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالرفی بیرل تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہو گا، آئی ایم ایف

دوسری جانب اوپیک پلس نے مئی کے لیے تیل کی پیداوار کے کوٹے میں 2 لاکھ 6 ہزار بیرل یومیہ اضافے پر اتفاق کر لیا ہے۔

اوپیک پلس کے 8 رکن ممالک نے ورچوئل اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اس اضافے کی منظوری دی اور کہا کہ وہ مارکیٹ پر مسلسل نظر رکھتے ہوئے استحکام برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

امریکا لچک دکھائے تو ایران بھی لچک دکھائے گا، سینئر ایرانی عہدیدار

ادھر جے پی مورگن نے خبردار کیا ہے کہ اگر مئی کے وسط تک ترسیل میں رکاوٹ برقرار رہی تو تیل کی قیمتیں 150 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہیں، جس سے عالمی معیشت پر مزید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔