بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کا فری سفر کے دنوں میں 60 فیصد اضافہ، مزید 1 ہزار بسیں فلیٹ کا حصہ

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت نے عوامی سطح پر غیر معمولی پذیرائی حاصل کر لی ہے، جہاں فری سفر کے دنوں میں مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ 60 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اس پیش رفت کو عوامی سہولت کے ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق مفت سروس کے باعث نہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے بلکہ شہریوں کو روزمرہ سفرمیں بھی بڑی سہولت میسرآئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادائیگی والے دنوں کے مقابلے میں مفت دنوں میں مسافروں کی تعداد میں نمایاں چھلانگ سامنے آئی ہے۔

رسد میں رکاوٹوں کے باوجود ملک میں توانائی بحران پیدا نہیں ہوا، وزیراعظم

مریم نوازنے بتایا کہ موجودہ ٹرانسپورٹ سسٹم اپنی مکمل گنجائش تک پہنچ چکا ہے، جس کے پیش نظرمزید ایک ہزار بسیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف شہریوں کو سستا اور آسان سفر میسر آیا ہے بلکہ ٹریفک کے دباؤ میں بھی کمی متوقع ہے، جبکہ مستقبل میں اس سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔