بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ ایران جنگ بندی،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصِم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: اویس لغاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اویس لغاری نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور عاصم منیر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ وہ دل کی گہرائیوں سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سراہتے ہیں جنہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت بظاہر ناممکن دکھائی دے رہی تھی، تاہم اللہ کے فضل و کرم سے پاکستانی قیادت نے اسے ممکن بنا دیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سفارتی کامیابی کے نتیجے میں پورا خطہ ممکنہ تباہی اور عدم استحکام سے محفوظ رہا۔ انہوں نے اسے بہترین سفارت کاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نوبل امن انعام کے لیے ایک مثالی کیس ہے۔