بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
رپورٹس کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر جیل کے گیٹ نمبر 5 سے اندر داخل ہوئے، جہاں انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل سے متعلق زیر سماعت اپیلوں پر قانونی مشاورت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان صفدر نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ انہیں اپنے مؤکل کے ساتھ ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ وہ مقدمے کے لیے مؤثر انداز میں دلائل تیار کر سکیں۔ عدالت کی منظوری کے بعد وہ تحریری احکامات کے ساتھ جیل پہنچے۔
یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق مرکزی اپیلیں اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں، اور یہ ملاقات اسی سلسلے کی قانونی تیاری کا حصہ ہے۔
اڈیالہ جیل میں بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان سے اہم ملاقات








