بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر آصف زرداری کا ایران-امریکا جنگ بندی پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خراج تحسین

صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطے میں دانشمندی، عزم اور امن کے لیے قیادت کرنے پر فخر ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں صدر زرداری نے خلیجی تنازع میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ یہ بروقت قدم علاقائی بات چیت، تحمل اور مستحکم ماحول کے لیے نہایت ضروری تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی کے لیے نیک نیتی سے مسلسل اور مؤثر کام کیا۔
صدر زرداری نے کہا: “ہم نے یہ اقدام خطے اور انسانیت کی بھلائی کے لیے اٹھایا، جب دنیا ممکنہ سنگین تباہی کے قریب تھی۔ پاکستان کو دانشمندی، عزم اور امن کے لیے ثابت قدم قیادت پر فخر ہے۔”
انہوں نے واشنگٹن، تہران، اسلام آباد اور خلیجی ممالک، بالخصوص سعودی عرب کی قیادت کی کوششوں کو سراہا، اور وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی انتھک محنت کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
صدر زرداری نے برادر ممالک چین، ترکی، قطر، مصر اور دیگر جی سی سی ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جنگ بندی کو پائیدار مذاکرات، اعتماد سازی اور پرامن حل کے لیے مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے۔