اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 15 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے تک کمی کی توقع ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی کمی کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، اور اس کے بعد عوام کو نئی قیمتوں کے حوالے سے باضابطہ اطلاع دی جائے گی۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کے امکانات








