اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں سیز فائر کی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں اور تمام فریقین سے مخلصانہ درخواست ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
وزیراعظم کے ایک بیان کے مطابق کچھ علاقوں سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جو امن کے عمل کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام فریقین کو دو ہفتوں کی سیز فائر کا احترام کرنا چاہیے تاکہ سفارتی کوششیں آگے بڑھ سکیں اور تنازع کا پرامن حل ممکن ہو۔
اپنی پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی اور ایرانی قیادت کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے اس معاملے پر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
سیز فائر کی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں، وزیراعظم کی فریقین سے تحمل کی اپیل








